پاکستان میں مسیحی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے دوسرے سالانہ کرسمس اینڈ نیو ائیر ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان میں مسیحی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے دوسرے سالانہ کرسمس اینڈ نیو ائیر ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

14دسمبر 2022کو سینٹ انتھونی ہال، سیسل چوہدری روڈ، لاہور میں مسیحی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے دوسرے سالانہ کرسمس اینڈ نیو ائیر ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی رائٹ ریونڈ بشپ ہیمفری پیٹر، بشپ آف پشاور ڈایوسیس، چرچ آف پاکستان تھے جب کہ اُن کے ہمراہ جناب اقبال چوہدری، سی ایم جنرل سیکریٹری، عارف بھٹی، ناصر جمیل اور مس نور العین نے بھی اِس پروگرام میں شرکت فرمائی۔ پروگرام کے آغاز میں ریورنڈ فادر قیصر فیروز نے تمام مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے مقاصد واضح کیے اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات کو سراہا۔ 
رائٹ ریونڈ بشپ ہیمفری پیٹرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا صحافت ایک نہایت ہی ذمہ داری والا شعبہ ہے کیونکہ اِس میں خواہ کچھ بھی ہو آپ کو سچائی پر ہی قائم رہنا ہے۔ 
 اِس پرگرام میں مختلف میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام منعقد کروانے کے لیے منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail