کراچی میں پہلی بارپلاسٹک کی سڑک کی تعمیر
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پلاسٹک سے پہلی مرتبہ تیار ہونے والی سڑک 730 فٹ طویل ہے، جس میں 6 ہزار بوتلیں یا ڈھائی ٹن سے زائد پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے، جبکہ سڑک کی چوڑائی 60 فٹ ہے۔
شیل پاکستان نے بی آر آر انٹرپرائزز نامی اسٹارٹ اپ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ساوتھ)کے تعاون سے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کر کے ایک سڑک تعمیر کی ہے جس سے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اسفالٹ روڈ کی تعمیر میں لیوبریکنٹ کی استعمال شدہ بوتلوں کو خشک عمل کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے جس سے پلاسٹک کے ضیاع میں کمی ہوتی ہے۔
شیل ہاوس سے متصل پلاسٹک کی اس سڑک کو 2.5 ٹن سے زائد شیل لیوبریکینٹس کی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ پلاسٹک کو اپنی شکل تبدیل کرنے میں 300 سے 500 سال لگتے ہیں، یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں پلاسٹک استعمال ہوتی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب لیوبریکنٹس کی بوتلوں کو سٹرک کی تعمیر کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کے نتائج دیکھ کر سب حیرت میں مبتلا ہیں۔
کیونکہ اس سے نہ صرف کچرے کی بھاری مقدارکو ٹھکانے لگایا گیا بلکہ ایک آرام دہ اور کشادہ سڑک کم لاگت پر تیار کی گئی۔شہری بھی اس خوبصورت اور جدید سڑک کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔اْن کا کہنا ہے کہ یہ سڑک آرام دہ اور کشادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عام سڑکوں کے مقابلے میں پلاسٹک سڑکیں تین گنا زیادہ لچک دار اور پائیدار ہوتی ہیں اور ان کی عمر بھی تین گنا طویل ہوتی ہے۔اس کے علاوہ، عام سڑکوں کے مقابلے میں استعمال شدہ پلاسٹک تقریباً بلا قیمت ہوتا ہے جس سے سڑک کی تعمیر اتی لاگت کئی گنا کم ہوتی ہے۔