وہ پرندہ جس کا ساتھی اسے چھوڑ جائے تو وہ عمر بھر تنہا رہتاہے
ہدہد دنیا کا وہ واحد پرندہ ہے جب اس کا جوڑا یا اس کا ساتھی اسے چھوڑ کر چلا جاتا ہے، کسی حادثے کا شکار ہو جاتا ہے ہے تو ہدہد تنہا زندگی گزارتا ہے۔،کھانا پینا کم کر دیتا ہے، صرف اتنی خوراک کھاتا ہے جس سے وہ زندہ رہ سکے۔ شکاری کہتے ہیں یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب کسی بھی ہدہد کو آسانی کے ساتھ شکار کیا جا سکتا ہے۔یہ پرندہ نہایت وفادار، وعدے کا پابند اور محبت کرنے والا ہوتا ہے۔ اب تک ہدہد کی سات اقسام دریافت ہوچکی ہیں۔
اس کے سر پر موجود تاج اس کی خوبصورتی میں بہت زیادہ اضافہ کردیتا ہے۔ ہدہد چھوٹے کیڑے مکوڑوں، مینڈکوں اور حشرات کو اپنی خوراک بناتا ہے۔ اس کی لمبی، مضبوط اور تیز چونج اس کو حشرات کو
شکار کرنے میں مدد دیتی ہے۔یہ زیادہ تر پہاڑوں میں موجود درختوں پر گھر بناتا ہے۔ یہ اپنی تیز دھار اور نوکیلی چونچ سے درخت پر ضرب لگا لگا کر گھر بناتا ہے۔ جہاں وہ آندھی طوفان اور بارشوں سے محفوظ رہ سکے۔ اس پرندے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ ایک سے زیادہ گھر بناتا ہے۔
اس کے جسم پر رنگ برنگے پر ہوتے ہیں۔ جس میں سیاہ اور سفید دھاریاں نمایاں ہوتی ہیں۔ اس کے دو پنجے ہوتے ہیں اور ہر پنجے میں چار انگلیاں ہوتی ہیں۔ ان کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 32 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اس کا وزن 46 گرام سے لیکر 89 گرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کی زیادہ تر عمر دس سال ہوتی ہے۔ مادہ ہدہد چھ سے آٹھ انڈے دیتی ہے۔ انڈوں سے نکلنے والے بچوں کی پرورش مادہ اور نر دونوں ہدہد خود کرتے ہیں۔ جب اس پرندے کو کھانے کی کوئی چیز ملتی ہے تو یہ اپنے ساتھ کسی اور ہدید کو شامل کئے بغیر کھانا نہیں کھاتا۔