آور لیڈی آف مرسی پیرش اوکاڑہ میں بعنوان”موسیقی کی اہمیت“ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

مورخہ 22جون2024کو موسیقی کے عالمی دن کے حوالے سے نیشنل یوتھ کمیشن کی جانب سے  آور لیڈی آف مرسی پیرش اوکاڑہ میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا موضوع آج کے دور میں موسیقی کی اہمیت تھا۔  سیمنار میں 43 نوجوانوں ور کوائر ممبران نے شرکت کی۔ 
اس سیمینار کے مقرر ریورنڈ فادر آصف شفع تھے جنہوں نے ویٹیکن کی مجلسِ دوم کے مطابق چرچ میں موسیقی کی اہمیت کو بیان کیا نیز بشارت میں موسیقی کا کردار،اور انسانی ذہن پر اس کے اثرات کو بیان کیا۔ آخر میں فادر موصوف  نے چرچ کوائرز کو تیاری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔سیمینار کے اختتام پر جناب فرحان لارنس، ڈائر یکٹر،نیشنل یوتھ کمیشن پاکستان  نے ر یورنڈ فادر آصف شفع  اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail