پیس سنٹر لاہور میں دومنیکن اسٹوڈنٹ برادرز کیلئے سمر اسٹڈی پروگرام 2025 کا تعارفی سیشن کا آغاز

یکم جولائی 2025 کو پیس سنٹر لاہور میں دومنیکن اسٹوڈنٹ برادرز کیلئے سمر اسٹڈی پروگرام 2025 کا تعارفی سیشن منعقد ہوا۔ریورنڈ فادرپاسکل پولوس (او۔پی) دومینیکن جماعت کے سردارِ اعلیٰ نے تمام فادر صاحبان خصوصی طور پر ریورنڈ فادر جسلین ماریو (او۔پی)جن کا تعلق فرانس سے ہے اور انہوں نے ڈگمیٹک تھیالوجی میں پی ایچ ڈی ہیں،اْن کا خیر مقدم کیا۔ریورنڈ فادر اختر نوید(او۔پی)، سوشیئس اور ماسٹر آف طلباء نے افتتاحی دْعا میں رہنمائی کی۔ ریورنڈ فادریونس شہزاد(او۔پی)، ریجنٹ آف اسٹڈیز نے ریورنڈ فادر جسلین ماریو (او۔پی) کا تعارف علم فلسفہ اور علمِ الہیات دومنیکن  برادرز سے کروایا۔اس موقع پر جیمز چنن (او۔پی)بھی موجود تھے۔اس چھ دن کے سمر کورس کا موضوع سینٹ تھامس ایکوائنس کی تفہیم کے مطابق کائنات کی الہیات  تھا۔ اس پروگرام میں 15 طلبہ نے شرکت فرمائی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail