پاکستانی مسیحی برادری 27اکتوبر کو اسرائیل فلسطین جنگ کے خاتمے کے لیے یومِ دْعا منائے گی۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستانی مسیحی برادری 27اکتوبر بروز جمعہ کو یومِ دْعا منائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے ناجائز استعمال سے بے شمار معصوم بچے، بزرگ اور نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،فلسطینی مسلمانوں کی اس دْکھ کی گھڑی میں ایک لاکھ فلسطینیوں کے لیے مسیحیوں نے اپنی عبادت گاہوں کے دروازے کھول دئیے ہیں جس میں ہمارے مسلم بہن بھائی خاندانوں سمیت پناہ لیے ہوئے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اورا قوامِ متحد ہ پر زور دیا کہ اسرائیل فلسطین جنگ کا پْر امن حل نکالا جائے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔