مقدسہ مریم کی عاجزی، مضبوط ایمان اور خدا پر کامل بھروسہ ہر مسیحی کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ریورنڈفادر ظفر تنویر


مورخہ 15اگست2026کوعروجِ مریم کیتھولک چرچ رحمان پورہ سیالکوٹ میں مقدسہ مریم کے آسمان پر اٹھائے جانے کی عید بڑی عقیدت،  اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر ریورنڈ فادر ارسلان اسلم نے پاک ماس کی قیادت کی جبکہ ریورنڈ فادر ظفر تنویرنے معاونت کی۔ خصوصی شرکت فرمائی۔ رحمان پورہ کی کلیسیا کے لیے یہ موقع اس اعتبار سے بھی خوشی کا باعث تھا کہ ریورنڈ فادر ارسلان اسلم نے اپنی پہلی پاک ماس عروجِ مریم کیتھولک چرچ رحمان پورہ میں ادا کی۔دورانِ وعظ ریورنڈفادر ظفر تنویرنے مقدسہ مریم کی زندگی، ایمان اور خداوند کی مرضی کے سامنے اُن کی کامل فرمانبرداری کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقدسہ مریم کی عاجزی، مضبوط ایمان اور خدا پر کامل بھروسہ ہر مسیحی کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مومنین پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی مقدسہ مریم کے ایمان اور خداوند کے لیے اُن کی وفاداری کو اپنانے کی کوشش کریں۔عروجِ مریم کی عید کی خوشیوں کو مزید یادگار بنانے کے لیے بچوں نے مقدسہ مریم کی شان میں خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔
 رحمان پورہ کی کلیسیا نے ریورنڈ فادر ظفر تنویر اور ریورنڈ فادر ارسلان اسلم کو بڑی خوشی کے ساتھ خوش آمدیدکہا اور اْن خدمات، رہنمائی اور محبت کو سراہا۔ نیز دونوں فادر صاحبان کیلئے اپنی عقیدت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup