مبشران ِانجیل کلیسیا کی ترقی اور نئی نسل کی روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت

مورخہ 16جون2024کو بشپ ہاؤس چیپل،لاہو ر میں فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے نئے مناد صاحبان کے لئے پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی۔جس میں ریورنڈ فادر آصف سردار وکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور اور ریورنڈ فادر فلپ جان ڈائریکٹر کیٹی کیسٹ کمیشن نے معاونت فرمائی۔
فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے نئے منادوں کو کلیسیا میں اْن کی نئی ذمہ داریوں کے آغاز پر مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں آرچ بشپ خالد رحمت نے اس بات پر زور دیا کہ مبشرِانجیل کلیسیا کے مشن میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کی تعلیم اور مسیحی اقدار کے فروغ کے ذریعے مناد صاحبان کلیسیا کی ترقی اور نئی نسل کی روحانی تربیت میں اہم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ بشپ جی نے کہا آپ کو یہ خدمت پوری ایمانداری اور ثابت قدمی سے کرنی ہے۔ میری دْعا ہے کہ خدا آپ کو آپ کی بلاہٹ میں ثابت قدم رہنے اور کلیسیا کی وفاداری سے خدمت کرنے کا فضل بخشے۔   
پاک ماس کے کے اختتام پر نئے منادوں کے لیے خصوصی دْعا کی کہ خداوند  انہیں اپنی بے شمار برکتوں سے نوازے، اْن کی خدمت کو ثمرآور بنائے اور انہیں مسیح کے وفادار گواہ کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔اس بابرکت موقع پر بشپ جی نے آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے آٹھ نئے مقرر ہونے والے منادصاحبان کو اپنے دستِ مبارک سے  Appointment Lettersدئیے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail