سینٹ اگسٹین کیتھولک چرچ چونڈہ اور سینٹ ونسینٹ کیتھولک چرچ کوٹلی حاجی پور کی رسمِ تقدیس

مورخہ12مئی2024 کا دن سینٹ روکس پیرش پسرور کے لئے نہایت بابرکت دن تھا۔اس دن سینٹ اگسٹین کیتھولک چرچ چونڈہ اور سینٹ ونسینٹ کیتھولک چرچ کوٹلی حاجی پور کی رسمِ تقدیس فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کے دست ِ مبارک سے ہوئی۔شکر گزاری کے اس دن پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔پاک ماس کی قیادت  فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء  نے فرمائی جبکہ معاونت ریورنڈ فادر ایوب رحمت پیرش پریسٹ،ریورنڈ فادر سانول جان نے کی۔دورانِ وعظ بشپ جی نے تمام مومنین کو نئے گرجا گھروں کی مبارک باد دی۔انہوں نے بتایا کہ خدا کی ہیکل ہونا بہت بڑی برکت ہے۔اور آج ہم خدا کے شکر گزار ہیں کہ اْس نے ہمیں گرجا گھر جیسی برکت دی۔ بشپ صاحب نے کہا خدا کرے کہ ہماری کلیسیا میں ایمان کا بیج اسی طرح پھلتا پھولتا رہے۔ آخر میں ریورنڈ فادر ایوب رحمت پیرش پریسٹ نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مومنین،پاسٹرل ٹیم،مخیر حضرات اور خصوصی طورپر بشپ صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail