انجیل کا مبشر ہونا ایک خدمت ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء

مورخہ 17جون2024کو بشپ ہاؤس چیپل،لاہو ر میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے نئے مناد صاحبان کے لئے پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی۔جس میں ریورنڈ فادر آصف سردار وکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور اور ریورنڈ فادر فلپ جان ڈائریکٹر کیٹی کیسٹ کمیشن نے معاونت فرمائی۔ فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے وعظ میں نوجوان مبشران انجیل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انجیل کا مبشر ہونا ایک خدمت ہے۔اور آپ کو یہ خدمت پوری ایمانداری اور ثابت قدمی سے کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دْعا ہے کہ خدا آپ کو آپ کی بلاہٹ میں ثابت قدم رہنے اور کلیسیا کی وفاداری سے خدمت کرنے کا فضل بخشے۔ پاک ماس کے بعد بشپ صاحب نے اپنے دست ِ مبارک سے تمام منادصاحبان کو  Appointment Lettersدئیے۔خوشی کے اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔آخر میں تمام مناد صاحبان نے بشپ صاحب کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail