ریورنڈ فادر شبیر بشیر کی آخری رسومات ہولی روزری کیتھولک چرچ وارث پورہ میں ادا کی گیں۔

یہ خبرنہایت افسوس کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ 13نومبر2025کو ریورنڈ فادر شبیر بشیر خداوند میں ابدی نیند سو گئے ہیں۔ ان کے جنازے کی آخری رسومات ہولی روزری کیتھولک چرچ وارث پورہ فیصل آباد میں ادا کی گیں۔ 
 ریورنڈ فادر شبیر بشیرکی نمازِ جنازہ کی عبادت کی قیادت عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے  فرمائی۔عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت  نے وعظ میں کہا کہ ریورنڈ فادر شبیر بشیرکی تمام تر خدمات اور کاہنانہ زندگی کے لیے خدا کا شکر ادا کیا۔انہوں نے مرحوم فادر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان اور کلیسیا کو تسلی دی نیز کہا کہ ہم آج خدا کے ایک وفادار خادم کو الوداع کہہ رہے ہیں، جنہوں نے اپنی پوری زندگی انجیل کی تعلیم، محبت اور خدمت کے لیے وقف کر دی۔انہوں نے جس محبت، سادگی اور اخلاص سے خدا کی ریوڑ کی خدمت کی وہ ہم سب کے لیے ہمیشہ ایک مثال رہے گی۔ہم دعا کرتے ہیں کہ خداوند انہیں اپنی ابدی بادشاہت میں راحت بخشے اور ان کے خاندان، رشتہ داروں اور فیصل آباد ڈایوسیس کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
شرکاء نے ریورنڈ فادر شبیر بشیر کی شخصیت کو محبت، خدمت، عاجزی اور شفقت سے بھرپور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نفیس، ملنسار اور محبت بانٹنے والے انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail