راہبانہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسیح کی پیروی کے لیے بلائے جاتے ہیں۔ ریورنڈ فادر کلارنس حیات(او۔ ایف۔ ایم کیپ)

مورخہ 2 فروری 2026 کو سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل، لاہور میں راہبانہ زندگی  کے لیے خصوصی پاک ماس خدا کے حضور گزرانی گئی۔پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر آصف سردار وِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور نے فرمائی۔ 
دوران وعظ ریورنڈ فادر کلارنس حیات(او۔ ایف۔ ایم کیپ) نے کلیسیا میں راہبانہ زندگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ راہبانہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسیح کی پیروی کے لیے بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ غیر منقسم دلوں کے ساتھ انجیل پر عمل کریں اور دنیا میں خدا کی بادشاہی کی نشانیاں بنیں۔انہوں نے آخر میں کہاکہ خدا کرے کہ تمام راہبانہ جماعتیں حلیمی،پاکدامنی اور فرمانبرداری کے عہد میں مضبوط رہیں۔تاکہ خوشی، ثابت قدمی اور خدا کی مرضی پر گہرے ایمان کے ساتھ اپنی زندگی گزاریں۔
پاک ماس میں راہبانہ زندگی کے تمام افراد کے لیے خصوصی دْعا کی گئی، جس میں خدا کا شکر ادا کیا گیا کہ اُس نے کلیسیا کو راہبانہ زندگی کا عظیم عطیہ بخشا۔