دومینکن سسٹرز کی پاکستان میں وفادار خدمات کی 90سالہ جوبلی کی ختتامی تقریب کا انعقاد

دومینکن سسٹرز کی پاکستان میں وفادار خدمات کی 90سالہ جوبلی کی ختتامی تقریب کا انعقاد
دومینکن سسٹرز کی پاکستان میں وفادار خدمات کی 90سالہ جوبلی کی ختتامی تقریب کا انعقاد

مورخہ 8فروری 2026کو فیصل آباد کیتھولک کیتھیڈرل میں دومینکن سسٹرز کی پاکستان میں وفادار خدمات کی 90سالہ جوبلی کی ختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی جس کی قیادت عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے جبکہ ریورنڈ فادر آئزک پال نے معاونت فرمائی۔
 دورانِ وعظ عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت  نے پاکستان میں دومینیکن سسٹرز کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹرز نے خصوصاً تعلیم، صحت اور روحانی خدمات کے شعبوں میں نمایاں کردار اداکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دومینیکن سسٹرز نے اپنی موجودگی اور خدمت کے ذریعے مسیح کا پیغام عام کیا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سسٹر پروین لال نے اس موقع پر 1934ء میں پاکستان میں ایمان کا بیج بونے والی اطالوی سسٹرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک کے مختلف ڈائیوسیز اور علاقوں میں خدمات انجام دینے والی تمام سسٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا اورعزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی رہنمائی پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔
پاک ماس کے دوران دومینیکن سسٹرز کے مشن کی ترقی، مریضوں کی شفا، ملکی خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail