خدا کے ساتھ زندگی بھر کی وابستگی کا عہد محبت اوررحم دلی کے ساتھ دوسروں کی خدمت کا عہدہے۔ریورنڈ فادر سیموئیل عدنان

مورخہ  8 نومبر 2025 کو کوئٹہ میں سسٹرز آف سینٹ جوزف آف شیمبری، جماعت کی سسٹر سنتھیا طارق نے روحانی وعدوں کی تجدید کی۔ اس مقدس اور روحانی موقع پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت ریورنڈ فادر سیموئیل عدنان نے کی۔
انہوں نے وعظ میں کہا کہ آج آپ جب خدا کے ساتھ زندگی بھر کی وابستگی کا عہد کرتی ہیں تو یہ عہد محبت اوررحم دلی کے ساتھ دوسروں کی خدمت کرنے کے لیے ہماری لگن کی بھی تصدیق کرتا ہے۔ آپ کو  یسوع کی محبت کے زندہ گواہ بننااور اپنے اعمال اور الفاظ کے ذریعے اُس کی بشارت کرنی ہے۔ فادر جی نے کہا کہ یہ نیا عہد سینٹ جوزف کی عاجزی، فرمانبرداری اور خدمت کے جذبے کا حقیقی عکس بن کر چمکتا رہے۔  

Daily Program

Livesteam thumbnail