اْمید کی عظیم زیارت کیلئے بس کچھ ہی دن باقی!

مورخہ27 نومبر 2025 کوملائیشیاکے وزیرداتوک ایرون آگُو داگانگ پینانگ میں افتتاحی تقریب میں خصوصی خطاب کریں گے۔
پینانگ، ملائیشیا کی رنگا رنگ اور خوبصورت سرزمین 27 تا 30 نومبر 2025 تک ”اْمید کی عظیم زیارت“ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ایشیا بھر کے کیتھولک رہنماؤں کا ایک تاریخی اجتماع ہوگا۔ جہاں بشپ صاحبان، کاہنانہ برادری، مذہبی اور عامتہ المومنین ملِ کر کلیسیا کے مستقبل کے لیے سوچ وبچار،مکالمہ، جشن اور اْمید بھرا راستہ تلاش کریں گے۔
وزارتِ قومی اتحاد ملائیشیا کے معزز وزیر داتوک ایرون آگُو داگانگ 27 نومبر کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور رسمی خطاب پیش کریں گے۔
موضوع اور مقصد
اس زیارت کا مرکزی موضوع ”ایشیا کی اقوام کے طور پر ملِ کر سفر کرنا“ ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کلیسیا ایشیا کی ثقافتی اور مذہبی تنوع کو خوشی سے قبول کرتے ہوئے ایمان میں ایک ساتھ آگے بڑھے۔ اس پروگرام کا انتظام فیڈریشن آف ایشین بشپس کانفرس آفس آف ایونجیلائزیش کر رہا ہے، جبکہ میزبانی ڈایوسس آف پینانگ کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا پونٹی فیکل مشن سوسائٹی اور ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی کے بشپ صاحبان بھی کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔
 وفود اور پروگرام
یہ زیارت 23 ممالک سے 773 مندوبین کو اکٹھاکرے گی، جن میں:
 بھارت 122،فلپائن 128، ملائیشیا 144، تھائی لینڈ 34، ویتنام 30،پاکستان سے11اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
 کلیسیا کے عظیم رہنماؤں کی شمولیت بھی اس اجتماع کو اہم بناتی ہے، ان میں شامل ہیں:
فوقیت مآب کارڈینل لوئس انٹونیوتاگلے(پرو پریفیکٹ برائے بشارتی انجمن)
فوقیت مآب کارڈینل پیبلوورجیلوڈیوڈ(بشپ آف کالوکان،فلپائن)
فضیلت مآب آرچ بشپ سائمن پی او ایچ(آرچ بشپ کوچن،ملائیشیا)
فوقیت مآب کارڈینل سبیسٹین فرانسس(بشپ آف پینانگ)
عزت مآب بشپ جارج پیلی پارمبیل، ایس ڈی بی(بشپ آف میاؤ،انڈیا)
سنڈی طریقے کے مطابق، اس زیارت میں شرکاء کو باہمی مکالمہ کرنے، ایک دوسرے کوسننے اور تجربات بانٹنے کا موقع ملے گا۔ پروگرام میں کلیدی خطابات اور مختلف موضوعات پر سیشن شامل ہوں گے، جیسے:
 نوجوانوں کی خدمت
 امن اور مفاہمت
 بین المذاہب ہم آہنگی
 ہمارے مشترکہ گھر کی حفاظت
پاک ماس اور ثقافتی پروگرام
اس زیارت میں پاک ماس مقدسہ حنا کے مائنر باسیلکا میں ہوں گی۔ جس کی صدارت فضیلت مآب کارڈینل لوئس انٹونیو تاگلے کریں گے۔ یہ باسیلکا جنوب مشرقی ایشیا کے قدیم اور عظیم ترین گرجا گھروں میں شمار ہوتا ہے۔
پاک ماس کے بعد شرکاء کے لیے ایک خصوصی میوزیکل کنسرٹ پیش کیا جائے گا، جسے ریورنڈفادر روب گالیا (آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار، نغمہ نگار اور ICON Ministry کے بانی) پیش کریں گے۔اس کے علاوہ ”The Rexband“کا کنسرٹ اور دیگر ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے، جو ایشیا کی بھرپور ثقافتی خوبصورتی کو اْجاگر کریں گے۔
 میڈیا کوریج
ریڈیو ویریتاس ایشیا (RVA) اس بڑی تقریب کا آفیشل میڈیا پارٹنر ہے۔
آپ لائیو اپڈیٹس، ہائی لائٹس اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں:
Facebook, Instagram, YouTube, X, TikTok — @VeritasAsia،یا ویب سائٹ: rvasia.org
”اْمید کی عظیم زیارت“ ایشیا کی کلیسیاکے لیے ایک تاریخی اور روحانی سنگِ میل ثابت ہوگا نیزایمان، اتحاد اور اْمید کا ایک ایسا سفر جو آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار بنے گا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail