اْمید کی عظیم زیارت 2025 کا نیا لوگو۔۔۔بھارتی آرٹ ڈیزائنرسانیل آگسٹین کی تخلیقی کاوش

اْمید کی عظیم زیارت (GPH)، ایشیائی بشپس کانفرنسز کی فیڈریشن (FABC) کا تاریخی براعظمی اجتماع، 27 سے 30 نومبر تک پینانگ، ملائیشیا میں منعقد ہوگا۔ ہزاروں مندوبین، بشپ صاحبان، کاہنانہ برادری، مذہبی رہنما، عام مؤمنین، نوجوان اور پورے ایشیا سے نمائندے اکٹھے ہوں گے تاکہ ایمان کا جشن منائیں، اپنے مشن پر غور کریں اور ایشیا میں مسیحی اْمید کو دوبارہ جگائیں۔
اس تاریخی اجتماع کی بصری پہچان کا اہم حصہ ہے نیا تیار کیا گیا GPH لوگو۔ایک ایسی تصویر جو ایشیائی کلیسیا کی روح، ثقافت اور مشن کا خلاصہ ہے۔ اس کا ڈیزائن معروف بھارتی آرٹ ڈائریکٹر سانیل آگسٹین نے تیار کیا ہے، جس میں اْمید، یکجہتی، انجیل کی گواہی اور کمیونٹی کے بنیادی موضوعات شامل ہیں یعنی وہ سب کچھ جو”اْمید کی عظیم زیارت“کے دل میں موجود ہے۔
اْمید کی تخلیق — GPH لوگو کا مطلب اور وژن
جب اس نومبر میں پینانگ میں ہزاروں زائرین جمع ہوں گے، ایک نشان ہر جگہ ان کے ساتھ ہوگا،بینروں، ٹی شرٹس، بیجز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر۔ یہ ہے روشن، جدید طرز کا GPH لوگو،ایک ایسا ڈیزائن جو ایشیائی کلیسیا کی وحدت کی علامت بن چکا ہے۔
اس شاندار لوگو کے تخلیق کار سانیل آگسٹین، جو کیرالا میں مقیم ایک بھارتی آرٹ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ڈیزائن، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کا بیس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ Popkon Creativesکے بانی اور اپنی پیرش کے ایک سرگرم رکن، سانیل نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ثقافتی حساسیت اور ایمان کو یکجا کیااور یہی خوبیاں GPH کے نشان کے ہر عنصر میں جھلکتی ہیں۔
وژن: سادہ، یادگار، ایشیائی
جب سانیل کو ڈیزائن کی ہدایات ملیں تو بات واضح تھی:
یادگار۔۔۔ سادہ۔۔۔خوبصورت۔۔۔جدید۔۔۔ایشیائی انداز۔
اْمید اور یکجہتی۔۔۔ ایشیا میں اکٹھے سفر کرنے کے تناظر میں۔
یہ نکات اْن کے تخلیقی سفر کی بنیاد بن گئے۔ چیلنج یہ تھا کہ ایشیا کی کلیسیا کے وسیع اور متنوع ثقافتی، روحانی اور سماجی حقائق کو ایک ایسے نشان میں ڈھالا جائے جو جدید بھی ہو اور علامتی بھی۔سانیل کا جواب ایک ایسا لوگو جو خالص ایشیائی، عالمی سطح پر جدید اور روحانی طور پر اُبھارتا ہے۔

رنگ — جو ایشیا کی زبان بولتے ہیں۔
سب سے نمایاں پہلو اس کے رنگوں کا انتخاب ہے۔ سانیل نے ایشیائی تہواروں، کپڑوں اور قدرتی مناظر سے متاثر ہو کر شوخ اور گرمجوش رنگ چْنے۔ یہ رنگ اْمید کی خوشی، توانائی اور حرارت کو ظاہر کرتے ہیں۔یہ رنگ لوگو کو بے حد لچکدار بھی بناتے ہیں،چاہے وہ ٹی شرٹس، کیپس، بیجز، ماحول دوست بیگز یا بڑے پوسٹر ہوں، ہر جگہ بڑی خوبصورتی سے ڈھل جاتا ہے۔
 

چار موضوع—ایک ہی شکل میں بُنے ہوئے
لوگو کی اصل خوبصورتی اس کی سادگی میں چْھپی گہرائی ہے۔ سانیل نے اسے چار مرکزی موضوعات پر ترتیب دیا ہے:
اْمید — مسکراہٹیں 
نرم خمیدہ لائنیں مسکراتے چہروں جیسی لگتی ہیں۔ یہاں اْمید کوئی دور کی بات نہیں —یہ انسانی، بصری اور مشترکہ ہے۔
یکجہتی — جُڑے ہوئے ہاتھ
شخصیات ایک دوسرے سے ملی ہوئی دکھائی دیتی ہیں، جو ہاتھوں کے باہمی ربط کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ ایشیائی کلیسیا کی وحدت اور باہمی تعاون کی نشانی ہے۔
انجیل — پھیلتی روشنی
مرکز سے باہر کی جانب جاتی ہوئی باریک شعاعیں انجیل کی روشنی کی علامت ہیں،وہ روشنی جس کی ذمہ داری ایشیا کی کلیسیا کو دی گئی ہے۔
کمیونٹی — سر کلرسفر کرتی کلیسیا
تمام عناصر ایک دائرے میں اکٹھے ہو کر ایک ایسی کلیسیا کو ظاہر کرتے ہیں جو سفر پر ہے—متنوع مگر متحد، ایمان کی راہ پر آگے بڑھتی ہوئی۔
نشان جو زندگی کا حصہ بن جاتا ہے
اس کی علامتی گہرائی کے ساتھ ساتھ، یہ لوگو بہت عملی اور قابلِ استعمال ہے۔ اس کے رنگ اور شکلیں مختلف اشیاء پر بہت خوبصورتی سے منتقل ہو جاتی ہیں۔لباس، کیپس، سائن بورڈز، ڈیجیٹل بینرز اور زائرین کے تحائف تک اوریہ شناخت واضح، قابلِ پہچان اور جذباتی طور پر مربوط کرنے والی ہے۔
جب پینانگ میں لوگ اکٹھے چلیں گے، یہ لوگو ایمان، اتحاد اور اْمید کی ایک مشترکہ زبان بن جائے گا۔

سانیل کی باتیں: تخلیقی سفر میں خدا سے ملاقات
ریڈیو ویریتاس ایشیا سے گفتگو میں سانیل نے کہا:
جب میں نے سنا کہ FABC کے آفس آف ایونجیلایشن نے میرا لوگو پسندکر لیا ہے، تو میں بے حد شکرگزار اور عاجز ہو گیا۔ میرے لیے ڈیزائن صرف کام نہیں بلکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں میں خدا کو پاتا ہوں۔ ہر رنگ، ہر لکیر، ہر خیال میں میں اُس کی موجودگی ڈھونڈتا ہوں۔ میری تخلیقی راہ مجھے معنی دیتی ہے کیونکہ یہ میرے ایمان کا اظہار بن جاتی ہے اور کلیسیا کی خدمت کا ذریعہ بھی۔ان کے یہ الفاظ دکھاتے ہیں کہ ان کی تخلیق کے پیچھے گہری روحانیت ہے جہاں تخیل اور خدمت مل کر خدا کی تلاش بن جاتے ہیں۔
پوری ایشیا کی کلیسیا کے لیے ایک علامت
”اْمید کی عظیم زیارت“ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ یہ ایمان کی تجدید، کمیونٹی کی بازیافت، اور انجیل کی روشنی کو ایشیا کی مختلف حقیقتوں میں لے جانے کا بُلاوا ہے۔
سانیل آگسٹین کے بامعنی اور خوبصورت تخلیقی کام کے ذریعے، GPH لوگو اس مشن کی علامت بن جاتا ہے رنگوں سے بھرپور، ثقافتی طور پر جڑا ہوا، جدید اور پیغام سے لبریز۔ یہ ہر زائر کو یاد دلاتا ہے:
ہم ایک ایشیائی کلیسیا کی صورت میں، اپنے براعظم کے لیے اْمید لے کر اکٹھے چلتے ہیں۔


 

Daily Program

Livesteam thumbnail