اد لیمینا وزٹ کے دوسرے روز پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا ویٹیکن کے مختلف اہم دفاتر کا دورہ

 اد لیمینا وزٹ کے دوسرے روز پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا ویٹیکن کے مختلف اہم دفاتر کا دورہ
اد لیمینا وزٹ کے دوسرے روز پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کا ویٹیکن کے مختلف اہم دفاتر کا دورہ

 مورخہ 12 مئی 2026 کو اد لیمینا وزٹ کے دوسرے روز پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس نے ویٹیکن کے مختلف اہم دفاتر کا دورہ کیا۔ ان دفاتر میں عامتہ المومنین اور خاندانی زندگی، مکمل انسانی ترقی کی خدمت، تعلیم و ثقافت، بین المذاہب مکالمہ، اور مسیحی اتحاد کے فروغ کے دفاتر شامل تھے۔
اسی روز بین الاقوامی مرکز برائے مشنری اینیمیشن میں پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی، جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس نے فرمائی۔
بین الاقوامی مرکز برائے مشنری اینیمیشن، روم میں واقع ایک اہم مشنری تربیتی مرکز ہے جو پاپائی اربن یونیورسٹی،روم کے اندر قائم ہے۔ یہ مرکز کانفرنسوں، ریٹریٹس، تربیتی پروگراموں اور کلیسیائی اجلاسوں کی میزبانی کرتا ہے، اور اد لیمینا وزٹس کے دوران بشپ صاحبان کی میزبانی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ادارہ ایمان، مشن اور ثقافتی و سماجی مطالعے کے ذریعے کلیسیا کی مشنری تربیت کو فروغ دیتا ہے۔
بین الاقوامی مرکز برائے مشنری اینیمیشن کو مبارک پاؤلو مانّا سے منسوب کیا گیا ہے، جنہوں نے کلیسیا میں مشنری شعور اور تربیت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمات آج بھی سی آئی اے ایم کے مشنری وژن کی بنیاد سمجھی جاتی ہیں۔
پاؤلو مانّا سن 1872 میں آویلینو میں پیدا ہوئے اور پونٹیفیکل انسٹیٹیوٹ فار فارن مشنز سے وابستہ رہے۔ انہوں نے میانمار میں مشنری خدمات انجام دیں، بعد ازاں صحت کے مسائل کے باعث اٹلی واپس آ گئے۔ 1916 میں انہوں نے پاپائی  مشنری یونین قائم کی تاکہ کلیسیا میں مشنری شعور کو فروغ دیا جا سکے۔ وہ اپنی گہری روحانیت اور مشنری جذبے کے لیے مشہور تھے۔ 1952 میں ان کا انتقال ہوا اور 2001 میں پوپ جان پال دوم نے انہیں مبارک قرار دیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail