آمد کے ایام دراصل ہماری ایمانی تیاری کے ایام ہیں۔ریورنڈ فادر طارق جارج

 یکم دسمبر 2024کو قومی زیارت گا ہ مریم آباد میں سالانہ ویلکم جیزز فیسٹیول بڑی عقیدت سے منایا گیا۔کرسمس فیسٹیول کا آغاز پاک ماس کی اقدس قربانی سے ہوا۔جس کی قیادت ریورنڈ فادر طارق جارج ریکٹر آف زیارت ِ مقدسہ مریم پیرش نے فرمائی۔فادر موصوف نے دوران وعظ بتایاکہ یہ آمد کے ایام دراصل ہماری ایمانی تیاری کے ایام ہیں۔جس میں ہم توبہ اور تبدیلی کے ذریعے خدا کی محبت کا تجربہ کرتے ہیں۔اور اپنے آپ کو تبدیل کر کے جیز ز کو اپنے دل کی چرنی میں ویلکم کرتے ہیں۔ پاک ماس کے بعد مریم آباد سکولز کے بچوں نے کرسمس ڈرامہ، ٹیبلو،کرسمس کے حوالے سے گیت سنگیت اور نظمیں پیش کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں کرسمس کے حوالے سے ماڈلز اور پوسٹرز کا مقابلہ کروایا گیا۔خوبصورت ماڈل تیار کرنے والے بچوں کو انعامات دئیے گئے۔آخر میں ریورنڈ فادر طارق جارج نے تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی نیز تمام انتظامیہ کا خصوصاً پیرش کے مناد صاحبان کا پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail