آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے مبشرانِ انجیل کی سالانہ ریٹر یٹ کا انعقاد
مورخہ 14جولائی تا18جولائی2025 آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے مبشرانِ انجیل کے لئے کسٹس ہاؤس میں سالانہ ریٹر یٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ”یکجہتی میں زائرینِ اُمید“تھا۔ ریٹریٹ کے تربیت کار ریورنڈ فادر خان پولوس(او۔ ایم۔آئی) تھے۔اس ریٹرٹ میں آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے تمام مبشرانِ انجیل نے شرکت کی۔ کیٹی کسٹ کمیشن ممبران کی جانب سے تمام مبشران ِ انجیل کو خوش آمدید کہا گیا۔ ریٹر یٹ کے پہلے دن ریورنڈ فادر خان پولوس نے ”زیارت اور زائرین“پر بات چیت کی۔ دوسرے دن فادر موصوف نے ”اُمید“کے معنی اور روحانی پہلوؤ ں پر روشنی ڈالی۔ تیسرے دن ”شراکت“ چوتھے دن ”روحانیت“اور پانچویں اور آخری دن ”مقدسہ ماں مریم ہماری زندگی کے لئے مشعل راہ“ کے موضوع پر مفصل بات چیت کی۔ریٹر یٹ کے اختتام پر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس،کیٹی کیسٹ کمیشن کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر آرتھر چارلس، آرچ ڈایوسیس آف کراچی جوبلی ائیر کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر وقاص برائن، ریورنڈ فادر سنیل سرفراز، ریورنڈ فادر ایلکس اور ریورنڈ فادر امتیاز (او۔ ایم۔آئی) کی موجودگی میں شرکا ء کو اعتراف کا ساکرامنٹ حاصل کرنے نیزیوخرستی عبادت، پاک گھنٹہ،اْمید کے زائرین کی روزری اور دھیان و گیان کا پْرفضل موقع ملا۔
Daily Program
