سنہری انڈے

ایک نوجوان لڑکی نے اپنے دادا سے پوچھا: آپ مجھے کیا سیکھا سکتے ہیں جو میری زندگی میں کارآمد ہو؟دادا بہت دیر سوچتے رہے پھر بولے۔
میرے خیال میں آپ کو سیکھانے کے لیے میرے پاس زندگی کا ایک اہم سبق ہے۔ لیکن اس سے پہلے، آپ کو کچھ ایسا کرنا ہوگا جس سے آپ کو سب کی توجہ حاصل ہو۔لڑکی نے خوشی سے پوچھا:کچھ ایسا کیا دادا جان؟دادا ایک لمحے کے لیے رْکے، پھر سیٹی بجائی۔
آپ محلے میں جا کر سب کو بتا دیں کہ میرے شتر مرغ نے سونے کے چھ انڈے دیے ہیں۔ یہ سن کر سب حیران رہ جائیں گے۔ پھر انہیں بتائیں کہ ہر انڈے کی قیمت لاکھوں میں ہے اور میں انہیں بیچ کر کروڑ پتی بن جاؤں گا۔ سب کو بتا دو کہ جلد ہی میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی اور میں معاشرے کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک بن جاؤں گا۔
نوجوان لڑکی نے اس بات کے مطلب کو سمجھے بغیر ایسا کر دیا۔ اس کے واپس آنے کے بعد اْس نے اور اْس کے دادا نے سارا دن انتظار کیا حتیٰ کہ رات ہوگئی لیکن اْن کے پڑوسیوں میں سے کوئی بھی مبارکباد دینے اور اْن کے ساتھ خوشی منانے کے لیے اْن کے گھر نہیں آیا۔
اگلی صبح دادا نے لڑکی سے کہا:اب، آپ کو محلے میں واپس جاناہے اور سب کو بتانا ہے کہ کل رات ایک چور آیا اور میرا گھر تباہ کر دیا۔ میرے شتر مرغ کو مار ڈالا اور سونے کے سارے انڈے چرا لیے۔ اْن سے کہو کہ میں نے سب کچھ کھو دیا ہے!لڑکی نے باہر نکل کر پڑوسیوں کو بتایا۔ تاہم، تھوڑی دیر بعدلوگوں کی ایک حیران کن تعداد اْن کے گھر پر جمع ہوگئی۔
نوجوان لڑکی نے حیران ہو کر اپنے دادا سے پوچھا:ایسا کیوں ہے کہ آج بہت سارے لوگ آئے لیکن کل کوئی نہیں آیا؟
دادا نے مسکرا کر کہا:جب لوگ آپ کے بارے میں اچھی خبر سنتے ہیں، تو وہ خاموش رہتے اور نظر انداز کرتے ہیں۔پھر ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ لیکن جب وہ آپ کے بارے میں بری خبر سنتے ہیں تو وہ اسے جنگل کی آگ کی طرح پھیلا دیتے ہیں۔اس کے بعد اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے جلدی کرتے ہیں کہ آیا یہ سچ ہے۔ لوگوں کے لئے آپ کی کامیابی کا جشن منانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن آپ کا زوال دیکھنے کے منتظر ہمیشہ رہتے ہیں۔ 
دادا نے لڑکی کے کندھوں پر بازو رکھاپھر مسکرائے، اور بولے یہی زندگی کا اہم ترین سبق ہے جو مجھے آپ کو سیکھانا ہے۔سب سے بڑا جھوٹ جو ہمیں آس پاس کے لوگ کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ ہمیں کامیاب دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ، یہاں تک کہ قریبی دوست اور پڑوسی بھی آپ کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ جب کسی کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ ان سے زیادہ کامیاب ہو رہے ہیں، تو زیادہ تر لوگ حقیقی طور پر اْن سے بہتر کام کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔
اس لئے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ دوسرے کیسے کام کرتے ہیں یا وہ آپ کو کیا سمجھتے ہیں؟ اس پر توجہ دینے کی بجائے اپنے اہداف طے کریں۔ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کیلئے کوشش کریں۔اپنے دل کی بات سنیں اور کسی بھی انسان یا کسی بھی چیز کو اپنے خوابوں کو حاصل کرنے سے روکنے نہ دیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail