”اب جنگ کا چکر بند کرو! جنگ میں ہمیشہ شکست ہوتی ہے۔“پوپ فرانسس

مورخہ 27جون 2024کوپوپ فرانسس نے اورینٹل گرجا گھروں کے لیے امدادی ایجنسیوں کے ری یونین (ROACO) سے ملاقات کی۔جس میں انہوں نے دنیا اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں امن کے لیے خصوصی اپیل کی۔پوپ فرانسس نے کہا جو لوگ تنازعات کو ہوا دیتے ہیں اور اْن سے منافع کماتے ہیں۔انھیں میں ایک بار پھر کہتا ہوں: رکو! رک جاؤ کیونکہ تشدد سے کبھی امن نہیں آئے گا۔ 
انہوں نے پاک سرزمین میں جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اس سرزمین کے لوگ پْرامن زندگی گزار سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک مستحکم مستقبل کا واحد ممکنہ راستہ امن ہے۔ جنگ کے ساتھ، کوئی بھی فاتح نہیں بنتا۔ ہر کوئی شکست کھاتا ہے کیونکہ جنگ شروع سے ہی شکست ہے۔
انھوں نے اپیل کی کہ آئیے ہم اْن لوگوں کو سنیں جو جنگوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ آئیں ہم اْن متاثرین کی فریاد سْنیں جنہوں نے اپناسب کچھ کھو دیا ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے مقدسہ مریم امن کی ملکہ سے دْعا کی تاکہ اْس ماں کی سفارشوں کی بدولت امن کی راہیں ہموار ہوں۔