ہمیں اُن کی آواز بننا ہے جن کی کوئی آواز نہیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 19نومبر2025کوپاپائے اعظم لیو نے جنرل آیوڈینس سے خطاب کرتے ہوئے مومنین کو یاد دلایا کہ خدا ہمیں بلاتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کریں اور ماحول کی حفاظت کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
پوپ لیو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ناصرف اپنی سمت بدلنی ہے  بلکہ تاریخ کو تبدیل کرنا ہے جیسا کہ یسوع ہم سے چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو مسیح کی نجات دینے والی قربانی آج ہماری دنیا کے بڑے چیلنجوں کو خاص طور پر ہمارے تعلقات کو:خدا سے، ایک دوسرے سے اور پوری تخلیق سے بدل سکتی ہے۔پوپ لیو نے مریم مگدلینی کاحوالہ دیا جو ایسٹر کی صبح یسوع کی طرف پلٹ کر دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چاہیے کہ مسیحی اْمید کے بیج کو پھل دینے دیں، اپنے دل بدلیں اور دنیا کے مسائل کا جواب دینے کا انداز تبدیل کریں۔
انہوں نے پوپ فرانسس کے 2015 کے مشہور انسائیکلیکل لودھاتوسی کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ:”اگر انسان باغ کا محافظ نہیں بنتا تو پھر وہ اسے تباہ کرنے والا بن جاتا ہے“۔
اسی لیے پوپ لیو نے کہا کہ مسیحی اْمید ہمیں آج انسانیت کے بڑے چیلنجوں کا جواب دینے میں مدد دیتی ہے اْس باغ میں رہ کر جہاں مصلوب مسیح کو بیج کی طرح بویا گیا،جو دوبارہ جی اُٹھا اور بہت سا پھل لایا۔
انہوں نے کہا کہ مریم مگدلینی کا ایسٹر کی صبح پلٹ کر دیکھنایہی علامت ہے کہ تبدیلی ہمیشہ دل سے شروع ہوتی ہے،اور بار بار کی تبدیلی ہمیں آنسوؤں کی وادی سے نکال کرنئے یروشلم تک پہنچاتی ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ یہ تبدیلی تاریخ کو بدل دیتی ہے۔ہمیں معاشرتی طور پر سرگرم کرتی اور ہمیں ایسی یکجہتی کی طرف بلاتی ہے جو انسانوں اور مخلوقات دونوں کی حفاظت کرتی ہے۔اپنے خطاب کے آخر میں پاپائے اعظم نے کہا کہ ْروح القدس ہمیں وہ صلاحیت دے کہ ہم اُن کی آواز سن سکیں جن کی کوئی آواز نہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail