پوپ فرانسس کی امریکی صدر جو بائیڈن سے امن کیلئے ٹیلیفونک گفتگو

مورخہ 23اکتوبر2023کو پوپ فرانسس نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفو نک گفتگو کی۔اس گفتگو کے دوران دنیا میں ہونے والے مختلف تنازعات کو ختم کرنے اور امن کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ہولی سی پریس آفس کے مطابق یہ گفتگو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی۔

پوپ فرانسس نے کہاجنگ ہمیشہ ایک شکست ہوتی ہے۔یہ انسانی بھائی چارے کی تباہی ہوتی ہے۔ بھائیو، رْک جاؤ۔

انہوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور وہاں کے اینگلیکن ہسپتال اور یونانی آرتھوڈوکس پیرش میں ہونے والے دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز غزہ میں محدود مقدار میں انسانی امداد پہنچنا شروع ہوئیں۔ حالانکہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یہ امداد غزہ میں بے پناہ ضروریات کے سمندر میں ایک قطرہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail