پناہ گزینوں سے منہ نہ موڑا جائے پوپ لیو چہاردہم کی اپیل۔

مورخہ 22جون 2026کومقدس پطرس کے احاطہ میں پوپ لیو چہاردہم نے عالمی یومِ مہاجرین کے موقع پر دنیا بھرکی حکومتوں اور اقوام سے اپیل کی کہ وہ ظلم، تشدد اور جنگوں کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہونے والے افراد کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو مزید مضبوط بنائیں۔
پوپ لیو نے زور دیا کہ انسانی مصائب اور تکالیف کے سامنے بے حسی اختیار کرنا قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ان لوگوں سے منہ نہیں موڑ سکتا جو تحفظ اور سلامتی کی تلاش میں ہیں۔اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ ظلم و ستم کا شکار افراد کو خوش آمدید کہیں تاکہ وہ ”امن اور وقار“ کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور اْمید کے ساتھ اپنے مستقبل کی تعمیر کر سکیں۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail