پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک گفتگو، اولیشکی میں امداد کی فراہمی پر زور

پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک گفتگو
پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی صدر زیلنسکی سے ٹیلی فونک گفتگو

 مورخہ 19اکتوبر2026کو پوپ لیو چہاردہم نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اولیشکی کی سنگین صورتحال کا ذکر کیا نیز یوکرین کے علاقے خیرسون کے شہر اولیشکی میں شہریوں کو امداد کی فراہمی اور ان کے محفوظ انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پوپ لیونے امید ظاہر کی کہ فریقین کے درمیان تعاون کے ذریعے متاثرہ شہریوں تک خوراک اور طبی امداد پہنچانے کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کے رضاکارانہ اور محفوظ انخلا کو بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔پوپ لیو چہاردہم نے اس موقع پر مکالمے، امن اور تنازع کے پُرامن حل کے فروغ کے لیے ویٹی کن کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔پوپ لیو کا یہ پیغام متاثرہ شہریوں کو فوری امداد کی فراہمی اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔


 

Daily Program

Livesteam thumbnail
Urdu Survey Popup