موسیقی ایک پْل ہے جو ہمیں خدا تک لے جاتی ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
مورخہ 6دسمبر 2025کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے ویٹی کن کے پال ششم ہال میں ہونے والے”r Concert with the Poo“میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ موسیقی کوئی عیش نہیں بلکہ خدا کا ایک عطیہ ہے جو ہر انسان کے لیے قابلِ رسائی ہے۔
یہ ایک خصوصی موقع تھا، جہاں پوپ لیو چہاردہم نے فنکاروں، رضاکاروں اور تین ہزار سے زائد مہمانوں یعنی مختلف زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے کمزور اورغریب مرد و خواتین کا استقبال کیا، جو چھٹے”r Concert with the Poo“میں شریک ہوئے۔
یہ تقریب ڈیکیسٹری فار دی سروس آف چیریٹی، ڈایوسس آف روم اور مختلف فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ اس سال 2025 کے کنسرٹ میں بین الاقوامی فنکار مائیکل بوبلے اپنے بینڈ کے ساتھ شریک تھے جبکہ ڈایوسس آف روم کی کوائرکی قیادت Monsignor Marco کر رہے تھے اور Nova Opera نے بھی پرفارم کیا۔
پوپ لیو پورے کنسرٹ کے دوران مسکراتے رہے، موسیقی سے لطف اندوز ہوتے رہے، ہر گانے کے بعد پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں اور ایک موقع پر مائیکل بوبلے کے ساتھ گنگنانے بھی لگے۔ تقریب کے اختتام پر اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام پوپ فرانسس کے دل سے پیدا ہوا ایک”خوبصورت خیال“ہے۔
اپنے خطاب میں پوپ لیو نے موسیقی کی عالمگیریت کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج جب دھنوں نے ہمارے دلوں کو چھوا تو ہم نے موسیقی کی بے مثال قدر کو محسوس کیا۔ یہ امیروں کی عیاشی نہیں بلکہ خدا کا ایسا تحفہ ہے جو ہر ایک کے لیے ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب۔انہوں نے منتظمین، کارڈینل بالدو رینا، کارڈینل کونراڈ کرایوِسکی اور مختلف فلاحی اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی فنکاروں کو بھی سراہا جنہوں نے“فنی مہارت اور جذبے”کے ساتھ اپنی مو سیقی مختلف انداز سے پیش کی۔
روحانی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسیقی ایک ایسا پْل ہے جو ہمیں خدا تک لے جاتا ہے۔ یہ جذبات، احساسات اور روح کی سب سے گہری کیفیات کو اْوپر اْٹھا کر گویا ایک خیالی سیڑھی بنا دیتی ہے، جو زمین کو آسمان سے جوڑ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسیقی صرف غم بھلانے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ یاد دلاتی ہے کہ انسان صرف مسائل کا مجموعہ نہیں بلکہ ”خدا کے پیارے بچے“ ہیں۔
پوپ لیو چہاردہم نے یاد دلایا کہ کرسمس کی تقریب دنیا بھر میں روایتی نغموں سے بھری ہوتی ہے، کیونکہ اس مقدس راز کو موسیقی کے بغیر منانا ممکن ہی نہیں لگتا۔
آمد کے موقع پر پوپ لیونے سب کو پیغام دیا کہ اپنے دلوں کو بوجھل نہ ہونے دیں، اسے خودغرض مفادات اور مادی فکروں میں نہ ڈالیں۔اپنے دل دوسروں کے لیے بیدار اور حساس رکھیں۔ خدا کی محبت کا گیت یعنی یسوع مسیح کوسننے کے لیے تیار رہیں۔ ہاں، یسوع انسانیت کے لیے خدا کا محبت بھرا نغمہ ہے۔ اسے سنیں، اسے سیکھیں، اور اپنی زندگی سے اسے گائیں۔