Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
دْعا کریں کہ ہمیں خدا کی محبت کا احساس ہو۔پوپ فرانسس
Thursday, September 21, 2023
گزشتہ دنوں پو پ فرانسس نے Daughters of Divine Zeal and the Rogationists of the Heart of Jesus جماعتوں کی سسٹر صاحبات سے ملاقات کی اور اْن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دْعا کے بغیر آپ کچھ نہیں کر سکتے۔اس لئے روزانہ خْدا کے ساتھ بات چیت میں وقت گزاریں اور ہر فیصلے سے پہلے اْس سے دْعا کریں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ جب آپ خود کو، حلیمی اور فروتنی کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کرتے ہیں، تو آپ کو ایک خاص حکمت حاصل ہوتی ہے۔
اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا آپ کی خدمت کے لئے آپ کا شکریہ جو آپ مسیح یسوع کی گواہی دینے کیلئے کرتے ہیں اور اپیل کی کہ بلاہٹ کے لیے دْعا کرتے رہیں نیز کہا کہ دْعا کریں کہ ہمیں خدا کی محبت کا احساس ہو۔
Add new comment