خدا کی آواز کواپنے دل سے بات کرنے دیں۔ پوپ فرانسس
مورخہ 20فروری 2024کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی آواز کواپنے دل سے بات کرنے دیں۔جو ہمیں بیابان میں یسوع کی آزمائش کے ساتھ شریک کرتا ہے۔خاموشی میں دل کی بات سنتے ہوئے، سچائی سے یسوع کے ساتھ بیابان میں داخل ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیابان میں مسیح جنگلی درندوں کے ساتھ تھااور فرشتے اْس کی خدمت کرتے تھے۔ پوپ فرانسس کہتے ہیں کہ درحقیقت، جب ہم اپنے اندرونی جنگل میں داخل ہوتے ہیں، تو وہاں ہم جنگلی درندوں اور فرشتوں سے ملتے ہیں۔
جنگلی درندوں کو روح کے جانور کہتے ہوئے پوپ فرانسس بیان کرتے ہیں کہ روح کے یہ حیوان دولت کی ہوس،باطل کی لذت اور شہرت کی تمنا ہیں جو کہ ہمیں عدم اطمینان،بے سکونی اور تنہائی میں قید کر دیتے ہیں۔پھربیابان میں فرشتوں کی موجودگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ فرشتے خدا کے رسول ہیں، جو ہماری مدد اور بھلائی کرتے ہیں۔آخر میں، پوپ فرانسس نے اس حقیقت کی وضاحت کی کہ آزمائشیں ہمیں توڑدیتی ہیں تو اچھے الہٰی الہام ہمیں ہم آہنگی میں متحد کرتے ہیں نیز ہمیں روزوں کے موسم میں خاموشی اور دْعا کی ضرورت ہے۔