خاندان میں غلط فہمیوں کے باوجود ہمیشہ بات چیت کریں۔ پوپ فرانسس

مورخہ 25اکتوبر2024کو پوپ فرانسس نے اپنے ایک مختصر ویڈیو پیغام میں،  خاندان کے اندر ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہتا کہ ایک خاندان جو بات چیت نہیں کرتا وہ مردہ خاندان ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند خاندانی زندگی میں مکالمہ ایک لازمی عنصر ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔
پو پ فرانسس نے خاندان میں ہم آہنگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ   تنازعات کے باوجود خاندان میں، بات چیت اور مکالمہ ہمیشہ ہونا چاہیے۔ کیونکہ جس گھر میں گفتگو نا ہو،اْن گھروں میں تعلقات پروان نہیں چڑھتے حتیٰ کہ تباہی کے مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔
اپنی بات کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہا کہ مکالمہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ بہتر اور خوشحال زندگی گزری جا سکے۔