خاندان زندگی اور محبت عطا کرتے ہیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
مورخہ 5ستمبر2026کو پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن گارڈنز میں منعقد ہونے والی سالانہ فیملی فیسٹ کے موقع پر ویٹی کن کے سینکڑوں ملازمین اور اُن کے خاندانوں سے ملاقات کی۔اْنہوں نے ان خاندانوں کو ”ایک عظیم معجزہ“ قرار دیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ فراخ دلی کے ساتھ زندگی اور محبت بانٹیں۔ انہوں نے والدین اور بچوں کے ساتھ خاندانی زندگی کا جشن مناتے ہوئے یہ بات کہی۔
اس موقع پر انہوں نے پوپ نے مقدس پوپ جان پال دوم کے قول کودوہرایا کہ”خاندان وہ آئینہ ہے جس میں خدا خود کو دیکھتا ہے۔“پوپ لیو نے کہا کہ خدا ہماری برادری اور ہمارے خاندان میں خود کو دیکھنا چاہتا ہے۔ خدا آپ کے خاندان میں موجود ہے۔انہوں نے خاندانی زندگی میں پائے جانے والے دو عظیم ترین معجزات یعنی زندگی عطا کرنا اور محبت عطا کرنا کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب اور آپ کے خاندانوں کا اس عظیم معجزے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آپ ہیں۔
پوپ نے خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہر روز اپنے آپ کو خدا کے آئینے کے طور پر دیکھیں اور اس بات کو دوبارہ دریافت کریں کہ زندگی اور محبت بانٹنے کا کیا مطلب ہے، بجائے اس کے کہ انسان صرف اپنی ذات کے لیے زندگی گزارے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرض نہیں ہونا چاہیے بلکہ دوسروں کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنی چاہئیں خاندان میں، دوستوں کے درمیان اور یہاں تک کہ اُن لوگوں کے لیے بھی جو ابھی ہمارے دوست نہیں ہیں۔پوپ لیو نے مزید کہا کہ آج شام ہماری یہ تقریب بھی خدا کی محبت کا آئینہ بنے اور دْعا کی کہ خاندان اُس خوشی کا تجربہ کریں جو صرف خدا عطا کر سکتا ہے، اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خوشی محسوس کریں۔
اپنے خطاب کے بعد پوپ لیو ہجوم میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے خاندانوں سے ملاقات کی، بچوں کو برکت دی، ننھے بچوں کو پیار کیا اور اُن لوگوں سے مختصر گفتگو کی جو اُن سے ملنے کے لیے آگے آئے۔ انہوں نے بزرگوں اور وہیل چیئر پر موجود افراد سے بھی ملاقات کی، جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ واپس چلے گئے
