جنگ کی ہوائیں اْمید کے چراغ کو بجھانے نہ پائیں، دنیا مکالمہ کی راہ پر لوٹے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
مورخہ 12جولائی 2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے اپنے پیغام میں مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور دنیا کے دیگر جنگ زدہ علاقوں کے لیے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا سب سے زیادہ نقصان بے گناہ لوگوں کو اْٹھانا پڑ رہا ہے۔
پوپ لیونے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی ہوائیں ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور دنیا کے دوسرے حصوں میں چل رہی ہیں، جو تشدد، خوف اور موت پھیلا رہی ہیں اور بے گناہ لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں۔انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اْمید کا دامن نہ چھوڑیں اور زور دیا کہ مکالمہ، باہمی ملاقات اور سفارت کاری ہی وہ راستہ ہے جو قوموں کے درمیان دیرپا مفاہمت اور پائیدار امن قائم کر سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ آئیں جنگ کی اْن ہواؤں کو اْمید اور امن کے چراغ کو بجھانے نہ دیں، میری دعا ہے کہ ہم مکالمہ، باہمی ملاقات اور سفارت کاری کی راہ پر ثابت قدم رہیں، کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جو منصفانہ اور دیرپا امن کی طرف لے جاتا ہے، جہاں قومیں مفاہمت، باہمی تحفظ اور ہر انسان کے وقار کے احترام کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔