تقسیم شدہ دنیا میں پْل بنانے والے بنیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 8نومبر2025کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے سلوواکیہ کے سینٹ الزبتھ کیتھیڈرل میں جمع ہونے والے نوجوانوں کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس میں اْن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسیح کی روشنی کو دوسروں تک پہنچائیں۔
 پوپ لیو نے کہا کہ یہ ظاہر کرنے سے مت ڈریں کہ آپ مسیحی ہیں کیونکہ یسوع آپ کوپْل بنانے والے اور ایک ایسی دنیا میں بھروسے کے بیج بونے والے بننے کے لیے بلاتا ہے جو اکثر تقسیم اور شک وشہبات کا شکار ہوتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ وہ کبھی اکیلے نہیں ہوتے کیونکہ بطور بچے ہمیں ہمیشہ خدا انھیں پیار کرتااور معاف کرتاہے۔نوجوانوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں، کام کی جگہوں اور کمیونٹیزمیں مسیح کی روشنی لے آئیں۔اس طرح سے، کلیسیاکا نوجوان چہرہ وسطی یورپ کے قلب میں چمکتا رہے گا، جہاں آپ کے آباؤ اجداد کا ایمان آج بھی نئی زندگی کا ذریعہ ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سلواکیہ کا کیتھیڈرل ایمان اور اْمید کا دھڑکتا دل ہے اوریہاں نوجوانوں کا اکٹھاہونا، بھائی چارے اور امن کی ایک واضح نشانی ہے جو مسیح کے ساتھ دوستی کے ذریعے ہمارے دلوں میں بستا ہے۔پاپائے اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام کے اختتام پر تمام شرکاء کو اپنی رسولی برکات دیں نیز تمام حاضرین کو مقدسہ ماں کے سپرد کیا۔