اپنی جوانی کو یسوع کے لیے تحفہ بننے دیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 17جولائی 2024کو پو پ فرانسس نے پیراگوئے میں نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں کہا کہ مسیح کی محبت میں بڑھتے جائیں اور محبت بھی ایسی جو قربانی دینا جانتی ہو، جو مخلص اور حقیقی ہو۔تاکہ آپ اپنی جوانی کو یسوع اور دنیا کے لیے تحفہ کے طور پر گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم گرِتے ہیں یسوع ہمیں اْوپر اْٹھانے کے لیے اپنا ہاتھ دیتاہے۔اپنے دل کے دروازے یسوع کے لیے کھولیں اور اْسے اپنی زندگی میں آنے دینے سے مت ڈریں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے تمام مومنین کو مبارک کنواری مریم کے سپرد کرتے ہوئے کہا خدا کرے ماں کی شفاعت کی بدولت آپ کلیسیا کے ایسے مرکزی کردار بنیں جو پہلے سے زیادہ مقدس اور مشنری ہوں۔