امن ہتھیاروں سے نہیں بلکہ سننے سے قائم ہوتا ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 11نومبر2023کو پوپ فرانسس نے چھٹے پیرس پیس فورم کو پیغام بھیجا ہے کہ امن ہتھیاروں سے نہیں بلکہ صبر کے ساتھ سننے سے قائم ہوتا ہے۔یہ فورم حکومتی نمائندوں، بین الاقوامی تنظیموں، اور سول سوسائٹی کے گروپوں کو دو دن کی بات چیت کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔

پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں امن کے لیے مکالمے کی ناگزیریت پر روشنی ڈالی،نیز امن اور انسانی حقوق کے احترام کے درمیان قریبی تعلق کو اْجاگر کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ امن ہتھیاروں سے قائم نہیں ہوتا بلکہ ان تنازعات کو حل کرنے کا واحد ذریعہ مکالمہ ہے۔اْن کے پیغام کا ایک اہم موضوع تمام جنگوں کی مذمت تھی، یہاں تک کہ وہ جنگیں بھی جو اپنے دفاع میں جائز طریقے سے لڑی گئیں۔

آخر میں پوپ فرانسس نے کہا ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ جنگ ہمیشہ انسانیت کی شکست ہوتی ہے۔کوئی بھی جنگ اس ماں کے آنسوؤں کے قابل نہیں ہے جو اپنے بچے کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتاہوا دیکھتی ہے۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail