آسیہ بی بی مسلسل شہادت کی مثال ہے۔ پوپ فرانسس

مورخہ 16نومبر2023کوپوپ فرانسس نے کہا کہ کوئی دور شہداء سے خالی نہیں رہا۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ شہادت مقدس ہونے کا ایک طاقتور نمونہ ہے، جس کی ہماری کلیسیا کی پوری تاریخ میں بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ شہداء موجود نہیں ہیں، لیکن آئیے ہم مسیحی زندگی کے ایک ایسے کیس کے بارے میں سوچیں جو مسلسل شہادت میں گزری۔

توہین مذہب کے الزام میں پاکستانی کیتھولک مسیحی آسیہ بی بی کو کئی سال قید میں رکھا گیا، بالآخر رہا ہو کر کینیڈا چلی گئی۔

پوپ فرانسس نے کہا مسیحی گواہی کے تقریباً نو سال!اس کی طرح بہت سے ہیں، جو ایمان اور خیرات کی گواہی دیتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہاجب خدا کسی فرد کو بلاتا ہے، تو یہ ہمیشہ سب کی بھلائی کے لیے ہوتا ہے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ، مقدس پطرس اورمقدس پولوس رسول کے ساتھ ہوا۔

 

Daily Program

Livesteam thumbnail