ہانڈی پسندے بنانے کی ترکیب

ہانڈی پسندے بنانے کی ترکیب

ہانڈی پسندے بنانے کی ترکیب
تیاری کا مکمل وقت
30 منٹ
پکانے کا وقت
40 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
6 افراد
٭ اجزاء:
1 پسندے ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن دو سے تین کھانے کے چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 کچری چار سے چھ عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
8 خشخاش پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
9 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
10 دہی دو پیالی
11 کوکنگ آئل ایک پیالی
٭ ترکیب:
1کچری کو آدھی پیالی پانی میں بھگو کر رکھیں،پھر پانی سے نکال کر پیس لیں۔پسندوں کو سل پر رکھ کر کچل کر چپٹا کر لیں۔ادرک لہسن کو کچل لیں اور پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں،زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔
2دہی میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچ،زیرہ،خشخاش،گرم مصالحہ اور کچری ملائیں اور پسندوں کو اس سے میرینیٹ کرکے دو سے تین گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
3ہانڈی یا پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
4پھر اس میں مصالحہ لگے ہوئے پسندے ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور اسی آنچ پر پکنے دیں۔
5وقتاً فوقتاً بھونتے ہوئے اتنی دیر پکائیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے تب ڈھک کر دس سے بارہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
6گرم گرم ہانڈی پسندوں کو چپاتی یا پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail