کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیرِاہتمام فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی مذمت کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد

 فلسطین اور اسرائیل کی جنگ دوسرے ہفتے میں شامل ہوگئی ہے۔اقوامِ متحدہ اور بالخصوص اسلامی ممالک کے قائدین نے اس کی پْر زور مذمت کی ہے۔  
مورخہ 18مئی 2021کو سیکرڈہارٹ کیتھڈرل لاہور میں فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی قیادت میں،کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیرِاہتمام فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی مذمت کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں ریورنڈ فادر فرانسسِ صابر، ریورنڈ فادر مشتاق پیارا، ریورنڈ فادر اشفاق انتھونی، مولانا عاصم مخدوم، سر شاہد امبروز، بابو الیاس مہنگا، مولانہ عارف چشتی اور جناب سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت فرمائی۔  
فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی پْر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحت نے ہر دور میں ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اْٹھائی ہے۔اور آج اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں تا کہ انسان پر انسان کے ظلم کا خاتمہ کیا جا سکے۔ تاکہ دْنیا امن کا گہوارہ بن جائے۔انہوں نے مزید اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے  اور مزید جانوں کے ضیاع کو روکا جائے۔ 
جناب سہیل احمد رضا نے کہا کہ مسلم اور مسیحت کو اس وقت اکٹھا ہونا ہو گا تاکہ دنیا سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے۔مزید انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو جلد از جلد ان حملوں کو روکنے کا سدباب کرنا چاہیے۔ بعدازاں مسیحی مسلم کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی پُرزور مزمت کی۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail