پوپ فرانسس نے 14 مئی 2020 کو یوم دعا اور روزہ رکھنے کا اعلان کیا

     کورونا وائرس (وبائی مرض) کے خاتمے کے لئے تمام مذہبی رہنماؤں نے سیکریڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں ایک ساتھ مل کر دعا کی۔

فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسسِ شاء، چئیرمین قومی کمیشن برائے انٹر فیتھ ڈائیلاگ اور ریورنڈ فادر فرانسسِ ندیم، سیکریٹری قومی کمیشن برائے انٹر فیتھ ڈائیلاگ کی زیرِ نگرانی انٹر فیتھ ڈائیلاگ پرئیر سروس کا انعقاد سیکرڈ ہاٹ کیتھیڈرل، لاہور میں کیا گیا۔ ویٹی کن سے پوپ فرانسسِ نے ساری دنیا کو اِس بات کی دعوت دی تھی کے وہ 14مئی2020ء کو روزہ رکھ کر کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دُعا کریں۔ پوپ فرانسسِ کے فرمان کے مطابق فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسسِ شاء کی قیادت میں انٹر فیتھ ڈائیلاگ پرئیر سروس کا انعقاد کیا گیا۔ دُعا کے اختتام پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے قائدین نے خطاب کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail