پائیدار امن کا قیام معاشی اور معا شرتی ترقی کا ضامن ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکڑ جوزف ارشد کا بین المذاہب نشت میں خطاب

جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے زیرِ اہتمام ورلڈ پیس ڈے کے حوالے سے سینٹ جوزف کیتھڈرل چرچ لال کرتی امن کی شمع روشن کرتے ہوئے آرچ بشپ ڈاکڑ جوزف ارشد نے کہا ہے کہ پائیدار امن کا قیام معاشی اور معاشرتی ترقی کی کلید ہے۔ دنیا میں قیامِ امن کے لیے تمام مذاہب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ امن کے فروغ میں میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں دنیا میں قیامِ امن کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اور فرد  اورخاندان کے ساتھ ساتھ اقوام کا بھی پُر امن ہونا ضروری ہے۔  انہوں نے کہا کہ مسیحت بھی امن کی تعلیم دیتی ہے جبکہ دینِ اسلام بھی امن کا داعی ہے۔اس موقع پر زونل خطیب اوقاف راولپنڈی،مولانا حافظ محمد اقبال رضوی نے کہا کہ مسیحی قوم امن کے فروغٖ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اور اس ضمن میں مسیحی  مذہبی رہنماوں کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔تقریب میں چئیرمین عالمی تحریک پنجتن پاک پیر عظمت اللہ قادری سمیت ہندو مذہبی رہنما اور ریورنڈ فادر سلویسٹر جوزف،انچارج ہولی فیملی چرچ بابو ساجد امین کھوکھر بھی موجود تھے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail