لاہور ڈایوسس کے آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاہ نے اپنی 7ویں اْسقفی اینی ورسری بڑی عقیدت کے ساتھ منائی
مورخہ14فروری 2021کو لاہور ڈایوسس کے آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاہ نے اپنی 7ویں اْسقفی اینی ورسری بڑی عقیدت کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے ممبران اور مختلف مذہبی راہنماؤں نے بشپ جی کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیاساتھ ہی ساتھ مختلف مذہبی جماعتوں، کاہنوں اور سسٹرز کی جانب سے بھی آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کو مبارکباد پیش کی گئی۔ خوشی کے اس موقع پر بشپ جی نے اپنے دستِ مبارک سے بشپ ہاؤس میں ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔