عوامی تحریک، پاکستان کے زیرِ اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک روزہ خصوصی سیمینار منعقد
مورخہ 27فروری 2021کو عوامی تحریک، پاکستان کے زیرِ اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک روزہ خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار کے مقرر اسلام آباد، راولپنڈی ڈایوسیس کے ڈایوسیزن ڈائریکٹر برائے سوشل کمیونیکیشن ریورنڈ فادر ناصر ولیم تھے۔ انہوں نے شرکاء سے مذہبی ہم آہنگی کے موضوع پر خطاب کیا اور پاکستان میں رہنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے، ان کا احترام کرنے اور سب سے بڑھ کر باہمی محبت کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔ اس پروگرام میں مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے راہنماوں نے شرکت فرمائی اور ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔