Radio Veritas Asia Buick St., Fairview Park, Queszon City, Metro Manila. 1106 Philippines | + 632 9390011-15 | +6329390011-15
سینٹ ٹریضہ پیرش شیخوپورہ میں بین الامذاہب اتحاد کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
Tuesday, August 24, 2021
مورخہ 9اگست2021کوسینٹ ٹریضہ پیرش شیخوپورہ میں بین الامذاہب اتحاد کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔جس میں شیخوپورہ کے مسلم علماء کرام، ریورنڈ فادر شکیل عنائیت سیکرٹیری زیارت مقدسہ مریم،ریورنڈ فادر توصیف یوسف سیکیورٹی انچارج،ریورنڈفادر عابد البرٹ ٹریفک انچارج،ریورنڈ فادر امتیاز نشان معاون پیرش پریسٹ شیخوپورہ اور ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے شرکت کی۔
مسلم علماء اکرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ زیارتِ مقدسہ مریم کے ہر اقدام میں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔
پروگرام کے آخر میں ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے تمام مسلم علماء اکرام کا شکریہ ادا کیا جو ہمیشہ امن کے لئے مسیحیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔نیز فادر موصوف نے تمام حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Add new comment