سینٹ ٹریضہ پیرش شیخوپورہ میں انٹر فیتھ ہارمنی کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

 مورخہ 27فروری 2021کوسینٹ ٹریضہ پیرش شیخوپورہ میں انٹر فیتھ ہارمنی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں متحدہ امن کونسل کرسچن مسلم ضلع شیخوپورہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس پروگرام میں 8علماء کرام نے خطاب کیا۔اس موقع پر متحدہ امن کونسل  کے صدرجناب با بررضا حسین شاہ نے کہا فادر ظفر کی امن کے حوالے سے جاری کاوشوں اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گامزید کہا کہ ہم سب پاکستانی بھائی بھائی ہیں اور تمام مسیحیوں کے ساتھ ہے۔پروگرام کے اختتام پرپیرش پریسٹ ریورنڈ فادر ظفر تنویر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے مل کر بات کی جائے تو اْس کا حل مل ہی جاتا ہے۔ انہوں نے تمام علماء کرام،مبشرانِ انجیل اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ سماجی کارکن راجہ احسان کی امن کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail