رواداری کے عالمی دن کے موقع پر بشپ ہاؤس لاہور میں بین المذاہب مکالمہ پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب
مورخہ16 نومبر 2020 دنیا بھر میں ر رواداری کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ پاکستان کے ممبران نے بشپ ہاؤس لاہور میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن، اور فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی سالگرہ مل کر منائی۔اس تقریب میں چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ پاکستان فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، چیئرمین کل مصالح علماء بورڈ مولانہ محمد عاصم مخدوم، صوبائی ترجمان حکومتِ پنجاب روبنسن عزیز فرانسسِ، ریورنڈ فادر اشفاق انتھنی، ریورنڈ فادر مشتاق پیارا، ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل اور دیگر راہنماوں نے شرکت فرمائی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے راہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مل کر برداشت اور رواداری کو اپنے ملک اور معاشرے میں فروغ دینا ہے۔