ایسٹ سرکل آف آرچ ڈایوسیس لاہور کی جانب سے مکالمے کے سال کی پر وقار تقریِب

ایسٹ سرکل آف آرچ ڈایوسیس لاہور کی جانب سے مکالمے کے سال کی پر وقار تقریِب

28   جنوری 2019 کوسینٹ جوزف پیرش لاہور کینٹ میں لاہور آرچ ڈایوسیس کے وِکر جنرل ریورنڈ فادر فرانسِس گلزار اور ایسٹ سرکل لاہور کہ انچارج ریورنڈ فادر فرانسِس صابر کی قیادت میں مکالمے کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار میں ایسٹ سرکل کے تمام کاہنوں اور مبشرانِ اِنجیل نے بھرپور شرکت کی۔ ریورنڈ فادر امجد نے مکالمے کی فلاسفی اور روحانیت کو بڑے گہرے اور موثر طور پر پیش کیا جس کو شرکاء نے بہت سراہا۔ اس فکری نشست کا مقصد تمام کاہنوں اور مبشرانِ اِنجیل کے ساتھ مِل کر مکالمے کے سال کے خوبصورت موضوع  مکالمہ برائے زندگی، مکالمہ برائے امن کو بہتر طور پر سمجھنا تھا تاکہ سارا سال وہ اپنے اپنے علاقوں میں بہتر سرگرمیاں منعقد کر سکیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail