گریٹ بسٹرڈ

دنیا کا سب سے وزنی پرندہ جو اپنا ڈاکٹر بھی خود ہے۔

اسپین میں گریٹ بسٹرڈ پر یہ انتہائی دلچسپ تحقیق ہوئی ہے۔ اس پرندے کو حباری بھی کہا جاتا ہے، یہ تلور اور شترمرغ کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ پرندہ 2 ایسے پودے کثرت سے کھاتا ہے جو اپنے اندrطفیلیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پرندوں کی دنیا حیرت انگیز مظاہر سے بھری پڑی ہے۔ اب پرواز کرنے والے سب سے بڑے پرندے کے متعلق یہ نیا انکشاف ہوا ہے کہ وہ مرض کی صورت میں مخصوص پودے کھاکر اپنے آپ کو بیماری سے پاک رکھتا ہے۔
یہ پرندہ افریقہ، یورپ اور ایشیا میں پایا جاتا ہے اس کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ مڈرڈ میں فطری عجائب گھر سے وابستہ ایک سائنس دان لوئی بوٹسٹا کا کہنا ہے کہ بڑا تلور ایسے پودے کھاتا ہے جس میں طفیلیوں کو ختم کرنے والے مرکبات کثرت سے موجود ہوتے ہیں۔
یہ پرندہ عام طور پر مکئی کی پوست، اور پرپل وائپر بگلوس پودے شوق سے کھاتے ہیں کیوں کہ اس پرندے کے جسم میں فنگس، نیماٹوڈ اور دیگر طفیلیئے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ اس طرح یہ پودے کھا کر یہ پرندہ نہ صرف ان کے زہر سے محفوظ رہتا ہے بلکہ تکلیف اور درد سے بھی محفوظ رہتا ہے.

Daily Program

Livesteam thumbnail