چمگادڑ کا گھونسلہ

چمگادڑ کا گھونسلہ

چمگادڑ ایک اڑنے والا مملیائی جاندار ہے۔جو کہ جانوروں کی ممیلیانسل سے تعلق رکھتا ہے۔کیونکہ یہ انسان ہی کی طرح اپنے بچوں کو دودھ پلاتا ہے۔ لیکن یہ دوسرے پرندوں کے برعکس جو اْڑنے کے ساتھ ساتھ چل بھی سکتے ہیں، اپنے پاؤں پہ کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ چمگادڑ کے پنجوں کی بناوٹ ایسی ہے کہ وہ اسے ہوا میں اڑنے میں مدد ہی نہیں کرتے بلکہ ہوا میں سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔ آرام کرنے کے لیے چمگادڑ کا آسان ترین طریقہ سر کے بل لٹک جانا ہوتا ہے۔یہ بھی قدرت کا شاہکار ہے کہ یہ جانور الٹا لٹک کر ہی آرام پاتاہے۔ یہ درختوں کی شاخوں سے اپنے خصوصی قسم کے پنجوں کی مدد سے لٹک جاتے ہیں جو ان کے پردوں کے کنارے پر موجود ہوتے ہیں۔
چمگادڑ کے بارے میں سب سے حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ یہ پرندہ کھاتا پیتا بھی منہ سیاور فاصل مادوں کا اخراج بھی منہ ہی سے کرتا ہے۔
رات کی تاریکی میں اس کی پرواز عجیب تر ین ہوتی ہے۔اندھیری رات میں چمگا دڑ کا انتہائی سرعت کیساتھ پروازکرنا اور کسی چیز سے اس کا نہ ٹکرانا اس قدر تعجب انگیز ہے کہ جتنا بھی اس پر غور کیا جائے اس پر اسرار پرندہ کے بارے میں نئے نئے اسرار معلوم ہو تے ہیں۔یہ پرندہ رات کی تاریکی میں اسی سرعت وشجاعت کے ساتھ پرواز کرتا ہے کہ جیسے ایک تیز اڑنے والا عقاب دن کے اْجالے میں پرواز کر تا ہے۔چمگادڑوں کو فلموں میں نہایت ہی خوفناک جانور کے روپ میں پیش کیا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چمگادڑ پرندہ نہیں بلکہ ممالیہ جانور ہے اور اس کی خصوصیات پرندوں سے بہت مختلف ہیں۔ جہاں پرندے عام طور پر گھونسلہ بنا کر اس میں انڈے دیتے ہیں، چمگادڑ گھونسلہ نہیں بناتی بلکہ غاروں میں یا پرانی عمارتوں کی چھتوں پر پنجوں کی مدد سے لٹک جاتی ہے۔چمگادڑ انڈے بھی نہیں دیتی بلکہ دوسرے ممالیہ جانوروں کی طرح بچے دیتی ہے اور انہیں دودھ پلاتی ہے۔

Tags

Daily Program

Livesteam thumbnail