چمگادڑ ایک اڑنے والا مملیائی جاندار ہے۔جو کہ جانوروں کی ممیلیانسل سے تعلق رکھتا ہے۔کیونکہ یہ انسان ہی کی طرح اپنے بچوں کو دودھ پلاتا ہے۔ لیکن یہ دوسرے پرندوں کے برعکس جو اْڑنے کے ساتھ ساتھ چل بھی سکتے ہیں، اپنے پاؤں پہ کھڑے ہونے اور چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ چمگادڑ کے پنجوں کی بناوٹ ایسی ہے کہ وہ اسے ہوا میں اڑنے میں مدد ہی نہیں کرتے بلکہ ہوا میں سہارا بھی فراہم کرتے ہیں۔ آرام کرنے کے لیے چمگادڑ کا آسان ترین طریقہ سر کے بل لٹک جانا ہوتا ہے۔یہ بھی قدرت کا شاہکار ہے کہ یہ جانور الٹا لٹک کر ہی آرام پاتاہے۔ یہ درختوں کی شاخوں سے اپنے خصوصی قسم کے پنجوں کی مدد سے لٹک جاتے ہیں جو ان کے پردوں کے کنارے پر موجود ہوتے ہیں۔