فریگیٹ برڈ

فریگیٹ برڈ

 فریگیٹ برڈ، جسے مین-او-وار برڈ بھی کہا جاتا ہے۔شمالی و جنوبی براعظم امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد پرندہ ہے۔فریگیٹ پرندے تقریباً ایک مرغی کے سائز کے ہوتے ہیں اور ان کے بہت لمبے، پتلے پر ہوتے ہیں، جن کی مدد سے پرواز کا دورانیہ تقریباً 2.3 میٹر (تقریباً 8 فٹ) تک پہنچ سکتا ہے۔ایک لمبی اورگہری کانٹے دار چونچ ہوتی ہے جو شکار میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ عام طور پرنر فریگیٹ تمام سیاہ ہوتے ہیں جبکہ مادہ فریگیٹ کے جسم کا کچھ حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
فریگیٹ برڈ  ایک ایسا پرندہ ہے  جو اپنے گلے پر سرخ رنگ کا غبارہ رکھتا ہے۔ جسے یہ اکژو بیشتر پْھلائے رکھتا ہے۔ اہم بات تو یہ ہے کہ ان کے گلے پر بنا ہوا سرخ رنگ کا غبارہ صرف نر پرندو ں میں ہوتا ہے جو مادہ کو اپنی طرف راغب کرنے کا کام کرتا  ہے۔یہ ہوا میں ان کو سونے کے لیے بھی مدد کرتا اس میں یہ ہوا بھر لیتے اور ہوا میں ہی پر پھیلائے تھوڑی دیر سوجاتے ہیں 
اس پرندے کی خاص بات یہ کئی دنوں تک ہوا میں اڑتا رہتا ہے ایک اسٹیلائیٹ ٹریک کے ذریعے اسے ہوا میں دن رات بائیس دن تک بھی اڑتا دیکھا گیا ہے۔
یہ پرواز کے دوران ہی شکار کرتے ہیں جسکے لیے یہ سمندر کے قریب اڑتے اڑتے سطح سمندرسے شکار کرلیتے ہیں یا دوسرے اڑتے پرندوں کو تنگ کرکے انکے منہ کا نوالہ چھین لیتے ہیں۔
مادہ دو سال میں ایک ہی بچا جنتی جسے پالتے ہوئے کئی سال لگ جاتے ہیں۔ ان پرندوں کی اوسط عمر چالیس سال درج کی گئی ہے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail