فریگیٹ برڈ، جسے مین-او-وار برڈ بھی کہا جاتا ہے۔شمالی و جنوبی براعظم امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد پرندہ ہے۔فریگیٹ پرندے تقریباً ایک مرغی کے سائز کے ہوتے ہیں اور ان کے بہت لمبے، پتلے پر ہوتے ہیں، جن کی مدد سے پرواز کا دورانیہ تقریباً 2.3 میٹر (تقریباً 8 فٹ) تک پہنچ سکتا ہے۔ایک لمبی اورگہری کانٹے دار چونچ ہوتی ہے جو شکار میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ عام طور پرنر فریگیٹ تمام سیاہ ہوتے ہیں جبکہ مادہ فریگیٹ کے جسم کا کچھ حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔